Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گر گئی‘ پانچ افراد جاں بحق

لاہور : شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گر گئی‘ پانچ افراد جاں بحق
August 21, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں رات گئے مکان کی چھت گرنے سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ بیٹی کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کی ماں کی خواہش دل میں ہی رہ گئی۔ دلہن کی والدہ سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون لاہور دہلی گیٹ میں مسجد وزیرخان کے قریب واقع مکان کی چھت رات دو بجے کے قریب اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں دس سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ دلہن کی والدہ سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں مہوش، دعا، صفیہ، 12 سالہ اقصیٰ اور چار سالہ ماہ نور شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مکان کی تعمیرومرمت کی جا رہی تھی لیکن والڈ سٹی اتھارٹی نے نوٹس دے کر کام بند کروا دیا۔ مالک مکان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے گھر کے ایک حصے کو کرائے پر دے رکھا ہے۔ کرایہ دار کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں تیل مہندی کی تقریب کے بعد رات گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر ایسے بہت سے مکانات موجود ہیں جو اپنی میعاد پوری کر چکے ہیں لیکن والڈ سٹی انتظامیہ ان کی تعمیرومرمت کی اجازت نہیں دیتی۔ اگر انتظامیہ مرمت کی اجازت دیدے تو کئی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔