لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ٹرین پر نا معلوم افراد کا پتھراؤ

پتوکی (92 نیوز) پتوکی میں لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ٹرین پر نا معلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا جس سے ٹرین کے انجن کےشیشے ٹوٹ گئے۔
پتوکی چھانگا مانگا جنگلات کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ٹرین پر نا معلوم افراد نے پتھراو کیا۔ پتھراؤ سے ٹرین کے انجن کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹرین کو دو گھنٹے تک رکنا پڑا۔
لاہور سے دوسرا ریلوے انجن منگوا کر بزنس ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔