Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سے پھالیہ جانے والی مسافر بس نہر اپر چناب میں جا گری، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

لاہور سے پھالیہ جانے والی مسافر بس نہر اپر چناب میں جا گری، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
December 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سے پھالیہ جانے والی مسافر بس نہر اپر چناب میں جا گری۔ ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حادثہ قادرآباد بیراج کے قریب ہوا، ریسکیو اہلکاروں اور امدادی ٹیموں نے مل کر بس میں پھنسے افراد اور زخمیوں کو نکالا، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بس میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے80  مسافر سوار تھے۔