Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سے پردیسی عید اپنوں کیساتھ منانے کیلئے واپسی کا رخ کرنے لگے

لاہور سے پردیسی عید اپنوں کیساتھ منانے کیلئے واپسی کا رخ کرنے لگے
June 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور سے پردیسی عید اپنوں کیساتھ منانے کیلئے واپسی کا رخ کرنے لگے  ۔ لاہور سے پردیسی اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ،  لیکن کیا کیا جائے جب واپسی کا ٹکٹ دستیاب ہو مہنگے داموں،لیکن لاری پھر بھی موجود نہ ہو اور روزے کی حالت میں شدیدگرمی میں گھنٹوں انتظارکرنا پڑے،ایسے میں گویا دن میں تارے نظر آنے لگتے ہیں۔ عید کا دن اپنوں کے ساتھ خوشیوں بانٹنے اور مل جل کربیٹھنے کا دن ہے ، ایسے میں ہر خاص اور عام کی کوشش ہے کہ اپنوں کے پاس بروقت پہنچے۔ کوئی ملتان کا مسافر ہے تو کوئی لیہ کا ،ایسے میں رنگ میں بھنگ  ڈال رہے ہیں ٹرانسپورٹرز جن کے من مانے کرایوں کی بدولت پردیسی مسافر سخت پریشان ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پرکرایوں میں بے جا اضافہ کردیا جاتا ہے، ہرمرتبہ ایسا ہی ہوتاہے،حکومت چاہے کوئی بھی ہو،اقدامات صرف زبانی جمع خرچ تک محدود رہتے ہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔