Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سے مانچسٹر‘ لندن‘ دبئی اور نیویارک جانیوالی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

لاہور سے مانچسٹر‘ لندن‘ دبئی اور نیویارک جانیوالی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں
February 6, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔ ملازمین کی ہڑتال کے باعث اب تک قومی ائیر لائن کی ایک سو پچیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آج دس پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مانچسٹر‘ لندن‘ دبئی اور نیویارک جانیوالی قومی ائیر لائن پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ اسی طرح کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند پڑا ہے۔ لاہور ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی روزانہ ساٹھ پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے اور ہڑتال کے باعث اب تک پانچ سو پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔