Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سے لاپتہ ہونے والا بچہ اذان راولپنڈی سے مل گیا

لاہور سے لاپتہ ہونے والا بچہ اذان راولپنڈی سے مل گیا
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور سے لاپتہ ہونے والا بچہ راولپنڈی سے مل گیا۔ تیرہ سالہ اذان گزشتہ شام لاپتہ ہوا تو اہل خانہ نے بند روڈ پر دھرنا دیا اور احتجاج کرتے ہوئے بند روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔ بچے کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر اہل خوشی سے نہال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ کا رہائشی تیرہ سالہ اذان نوید ہفتے کی شام کو سودا سلف لینے بازار گیا لیکن واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے بچے کو ڈھونڈنے کی کوشش لیکن اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ آئے روز بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات سے خوفزدہ اہل علاقہ نے بند روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بچے کو بازیاب کرانے کے لیے کہتے رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور ایس پی سٹی محمدنوید بھی پہنچ گئے اور بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والا اذان راولپنڈی سے بازیاب ہو گیا ہے۔ بچے کے ملنے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔