Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سے دو روز قبل لاپتہ ہونیوالی مقدس کا سراغ مل گیا

لاہور سے دو روز قبل لاپتہ ہونیوالی مقدس کا سراغ مل گیا
January 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے سبزہ زار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 15 سالہ مقدس کا پتہ چل گیا ۔

پولیس نے تحققیات کے بعد سراغ لگا لیا کہ  15 سالہ مقدس اپنے کزن کیساتھ راولپنڈی چلی گئی تھی ۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مقدس صبح سکول داخل ہوئی لیکن باہر نکلتی نظر نہیں آتی۔ مقدس کے اسکول داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کی ۔

بعد ازاں تفتیش سے پتہ چلا کہ مقدس اپنے کزن کیساتھ راولپنڈی چلی گئی ۔ پولیس نے مقدس کے والدین کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا۔