Wednesday, September 28, 2022

لاہور سے آنے والی ریل کار کو گوجرانوالہ روک لیا گیا

لاہور سے آنے والی ریل کار کو گوجرانوالہ روک لیا گیا

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) ریلوے ٹریک بلاک ہونے کے باعث راولپنڈی سے لاہورآنے والی ریل کار کو گوجرانوالہ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ۔طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سوار ہے۔ طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین بھی سخت پریشان ہیں۔
قومی شاہرات کے بعد مظاہرین نے ریلوے ٹریک بھی بند کردیئے ریلوے ٹریک پر احتجاجی مظاہرے کے باعث ایبٹ آباد سےلاہورآنے والے 150 سے زائد طلبہ وطالبات گوجرانوالہ میں پھنس کر رہ گئے ۔
نجی سکول کے طلبہ وطالبات ایک روزہ ٹرپ پرایبٹ آباد گئے تھے ۔ ان کی گزشتہ روز ہی واپسی تھی مگرملک بھر میں راستے بند ہونے کے باعث دوسرے روز بھی اپنے گھروں میں نہ پہنچ سکے۔
سڑکیں بند ہونے کے باعث سکول انتظامیہ نے ریل کار کو واپس آنے کے لیے چنا مگر ریلوے ٹریک بھی بند ہونے سے ٹرین گوجرانوالہ میں ہی پھنس گئی ۔
طالبات کا کہنا تھا کہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ پتہ نہیں کب گھر پہنچ سکیں گی۔ والدین بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
ٹرین میں پھنسے طلبہ کے پاس کھانے پینے کی چیزیں بھی ختم ہو چکی ہیں ۔ غیریقینی صورتحال کے باعث پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔