Saturday, July 27, 2024

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک
April 8, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکےعلاقےمناواں میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا مارےگئے دہشت گردوں میں مال روڈ خودکش دھماکے کا سہولت کارانوارالحق  بھی شامل ہے۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار مال روڈ خودکش دھماکے کے سہولت کار انوارالحق اور دیگر چار دہشت گردوں کو اسلحہ کی برآمدگی کے لئے مناواں لے جا رہے تھےرنگ روڈ کے قریب پانچ گرفتار دہشت گردوں کے نوساتھیوں نےانہیں چھڑوانے کےلئے حملہ کردیا دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا  سی ٹی ڈی کی مزید نفری طلب کی گئی جس نے موقع پرپہنچ کر حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا تیس منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دس  دہشت گرد مارے گئے،جبکہ چار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوارالحق، عبداللہ ، عطاالرحمان، امام شاہ اور عرفان شامل ہیں جبکہ پانچ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی  دہشتگردوں کی لاشیں میواسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کےمطابق مارے گئے دہشتگردوں سے دوکلوگرام بارودی مواد، پرائما کارڈ، تین کلاشنکوف، تین پسٹل اورتین موٹرسائیکلیں برآمدہوئیں،،فرار ہونے والےحملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔