لاہور : سی آئی اے کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاہور(92نیوز)سی آئی اے پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو لاہور سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک کلوبارودی مواد سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے نقشہ جات بھی حاصل کر لیے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے علی فرازخان نامی دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز موادسمیت اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے برآمد کرکے اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشت گرد مرغزار کالونی میں رہائش پذیر تھا۔ اطلاعات ملنے پر اسے شیراکوٹ کے علاقے میں واقع ایک مشہور بس اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم لاہور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔