Wednesday, September 28, 2022

لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منصوبہ روزگار کی فراہمی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، عثمان بزدار

لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منصوبہ روزگار کی فراہمی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، عثمان بزدار
September 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منصوبہ روزگار کی فراہمی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ 125 ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا اور روزگار کی فراہمی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ منصوبہ انتہائی پرکشش مواقع رکھتا ہے۔ دبئی ایکسپو میں بھی لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کی شوکیسنگ کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔