Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور: سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش کی تیاریاں شروع کر دیں
December 20, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور کے مختلف سینماگھروں میں آج بهارتی فلموں کی نمائش شروع ہو رہی ہے۔ پہلے روز ’’فریکی علی‘‘ اور ’’پنک‘‘ نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ سینما مالکان خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کاروبار چمکےگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی ختم ہونے کے بعد آج دو انڈین فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی۔ ان میں ’’فریکی علی‘‘ اور ’’پنک‘‘ شامل ہیں۔

دونوں فلموں کو سنسربورڈ سے نمائش کی اجازت بھی مل چکی ہے۔ سینما گھروں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بهارتی فلموں کی نمائش کی خبر آتے ہی ان کو بکنگ کیلئے کالز موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جس سے ان کا کاروبار بھی چمکے گا۔

شہریوں اور سینما مالکان کی جانب سے اگرچہ بهارتی فلموں کی نمائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم فلم پروڈیوسرز نے اس اقدام کو پاکستانی فلموں کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا۔