Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : سیشن کورٹ میں اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام ،جوڑا گرفتار

لاہور : سیشن کورٹ میں اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام ،جوڑا گرفتار
August 9, 2016
لاہور(92نیوز)سیشن کورٹ لاہورمیں اسلحہ لے جانے کی کوشش ناکام،پولیس نے لڑکےاورلڑکی کو گرفتارکرلیا دونوں پسندکی شادی کرنے آئے تھے ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام پورہ پولیس  کے مطابق حسن خان اور حنانامی خاتون اپنے بیگ میں اسلحہ لیکر سیشن کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھےکہ پولیس کے مطابق چیکنگ کرنے پر لڑکی کے پرس سے پستول اور دومیگزین برآمدہوئے اسلحہ برآمدہونے پر پولیس نے دونوں کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کورٹ میرج کے معاملے میں عدالت آئے تھے اورسکیورٹی خدشات کے باعث اپنے پاس پستول رکھا ہواتھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے کچھ عرصہ قبل بھی سیشن کورٹ کے باہرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاتھا۔