Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پیپلزپارٹی آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
February 5, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ موچی دروازے پر سیاسی قوت کے مظاہرہ کیلئے پیپلز پارٹی کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔
لاہور کے موچی دروازہ گراؤنڈ کو جیالوں سے بھرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی مقامی اور صوبائی قیادت بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔  شہر میں پارٹی پرچموں اور فلیکسز کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کو سجانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
قائدین بھی کارنر میٹنگز میں کارکنوں کو جلسے میں شرکت کے لیے تیار کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری قیادت تو مقدمات سے بری ہو گئی لیکن شریف برادران کی بدعنوانی تو ثابت شدہ ہے ۔ ایک بھائی عدلیہ کی تعریف کرتا ہے تو دوسرا اس پر تنقید ۔
پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نےجلسے میں 35 ہزار کارکنوں کو لانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جبکہ جلسے سے سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے ۔