Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : سبزہ زار کی لاپتہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن سے مل گئیں

لاہور : سبزہ زار کی لاپتہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن سے مل گئیں
August 22, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور سے چار لڑکیوں کی گمشدگی کا ڈراپ سین۔ چاروں راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے مل گئیں۔ پولیس نے تحویل میں لے کر ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں لڑکیوں کاکہنا ہے اپنی مرضی سے گھومنے نکلی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہورسے ایک ہی خاندان کی 4 لڑکیاں ایک ساتھ لاپتہ ہوئیں تو ہلچل مچ گئی۔ سبزہ زار کی رہائشی 11 سالہ ارم‘ 15 سالہ فائزہ‘ 17 سالہ اقرا اور 20 سالہ عاصمہ ماموں کے گھر قرآن خوانی کیلئے گئیں لیکن گھر واپس نہ لوٹیں۔ یوں اچانک لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے اہل خانہ پریشانی کے عالم میں مقدمہ درج کرانے تھانہ سبزہ زار پہنچے۔ lahore girls مقدمہ درج نہ ہونے پر اہل خانہ نے ملتان روڈ پر احتجاج بھی کیا۔ پھر اچانک معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ صبح خبر آئی کہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن سے مل گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکیاں اغوا نہیں ہوئیں بلکہ اپنی مرضی سے گھومنے نکلیں۔ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی ٹرین میں سوار ہوئیں تو ٹکٹ چیکنگ کے دوران پکڑی گئیں۔ چاروں کے الگ الگ بیانات لے لئے گئے ہیں۔ لڑکیوں کو ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ پولیس ٹیم کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہو گئے۔