Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاہور: سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار

لاہور: سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار
May 23, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی اور ٹھنڈی ہوا نے موسم سہانا بنا دیا۔ گرمی کے نو دو گیارہ ہونے پر شہریوں نے بھی سکُھ کا سانس لیا۔ مئی میں سورج نے خوب آگ برسائی اور پارہ چھیالیس ڈگری تک جا پہنچا مگر پیر کی صبح  اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے پر موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کی رُت بدلنے پر شہری بھی پارکوں میں پہنچ گئے جو قدرت کے عطا کردہ ان حسین لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔ سہانے موسم کے دوران  شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی تاہم چند گھنٹوں بعد سورج بادلوں کی اوٹ سے نکل آیا۔