Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، ٹھنڈی ہوائوں سے موسم سہانا

لاہور: سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، ٹھنڈی ہوائوں سے موسم سہانا
April 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کو سہانا بنا رکھا ہے۔ شہری بھی چھٹی  کے روز پارکوں میں حسین موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ موسم بہار اب جانے کو ہے اور گرمیوں کی آمد آمد ہے۔ سڑکوں اور باغوں میں بکھرے  پتے بھی بدلتے موسم کی کہانی زبان حال سے بیان کر رہے  ہیں۔ شہر میں چند روز سے گرمی کا سلسلہ آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ اتوار کے روز سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپا رہا  اور ایسے میں چلنے والی ہواؤں نے موسم  کو خوبصورت بنائے رکھا۔ بچے اور بڑے چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے پارک میں پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔