Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : سنی تحریک کی احتجاجی ریلی ،ہزاروں مظاہرین کا داتا دربار کے سامنے دھرنا

لاہور : سنی تحریک کی احتجاجی ریلی ،ہزاروں مظاہرین کا داتا دربار کے سامنے دھرنا
March 29, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں سنی تحریک کی احتجاجی ریلی  ہزاروں مظاہرین نے داتا دربار کے سامنے دھرنا دیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ناموس رسالت کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرے۔ تفصیلات کےمطابق داتا دربار کے باہر سنی تحریک کی ریلی میں شمع رسالت کے پروانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے دربار کے سامنے دھرنا دیا اور ناموس رسالت کے قانون کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیئے جان بھی قربان ہے اور حکومت اس قانون میں کسی بھی قسم کی ترمیم کرنے کی کوشش نہ کرے۔ سنی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سانحہ گلشن اقبال پارک کی بھی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سانحہ کے ذمہ دار دہشتگردوں کو گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائے۔