Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان 31اکتوبر کو سجے گا !!! الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

لاہور سمیت 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان 31اکتوبر کو سجے گا !!! الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
August 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات اکتیس اکتوبر کو ہونگے۔ شیڈول کے مطابق لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، فیصل آباد، بھکر، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات ، چکوال اور لاہور میں الیکشن ہونگے۔ امیدوار سات ستمبر سے گیارہ ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ یکم اکتوبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ دو اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔ اسی طرح پہلے مرحلے میں سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی پولنگ ہوگی۔