لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ موٹروے ایم تھری لاہورسے عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی اور اوکاڑہ میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے۔ سیالکوٹ میں کراچی سے آنیوالی پرواز لینڈ نہ کر سکی اور اسے لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔