لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ، عوام بے حال

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے ۔
شہر لاہور کا پارہ 12 بجےکے قریب 40 تک پہنچ چکا تھا جو کہ آج کے دن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ادھر ملتان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، آج ملتان کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر جون کے وسط تک جاری رہے گی۔