Wednesday, November 29, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کئی مقام پر بند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کئی مقام پر بند
January 10, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بند کردیا گیا، گوجرانوالہ، پاکپتن، علی پور چٹھہ میں بھی دھند ہی دھند ہے، موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔