Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند اندھا دھند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند اندھا دھند
February 11, 2021

اہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھردھند نے ڈیرے ڈال لیئے۔ موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند کر دی گئی۔ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور بھی دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی۔ لاہور، مانگامنڈی، پھول نگر اور جمبر میں دھند ہے۔ پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال ، چیچہ وطنی، خانیوال، ملتان ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔ ان علاقوں میں حدنگاہ 40 میٹر تک رہ گئی۔