Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر وے بند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر وے بند
January 17, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے پھر ہر شے دھندلا دی۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، موٹر وے کئی مقامات پر بند ہے۔

دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، ایم فائیو ملتان سے رحیم یار خان تک بھی بند ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، حافظ آباد اور دیگر علاقے بھی دھند سے متاثر ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔