Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر گھنگھور گھٹاہؤں کی لپیٹ میں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر گھنگھور گھٹاہؤں کی لپیٹ میں
February 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو گھنگھور گھٹاہؤں نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ فیصل آباد اور گردونواح میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا ۔ ملتان اور خانیوال اور گردونواح میں بھی مطلع ابر آلود جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ ڈی آئی خان میں بھی بادل برس پڑے۔ ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ژوب، قلات اور نوشکی میں بھی گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش تا حال جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بادل برسنے کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا جبکہ ژوب میں بدھ کو برفباری کا بھی امکان ہے۔ پشاور میں آج جزوی طور پر مطلع ابر آلود ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔