لاہور: ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔ جہلم، سرائے عالمگیر، گجرات ،لالہ موسیٰ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
اس کے علاوہ کالہ باغ، ننکانہ، جلال پور جٹاں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔