Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج
December 10, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج۔ حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹروے کے مختلف سیکٹرز بند۔  لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر۔ لودھراں میں حادثہ، تین افراد جاں بحق، کوئٹہ اور چمن میں موسم سرما کی پہلی بارش۔ آج سے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان۔ لاہورمیں دھند کا راج جاری ہے۔

اندرون اوربیرون ملک آنے اور جانے والی تیرہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا، موٹروے بھی صبح آٹھ بجے تک بند رہا، موسم بہتر ہوا تو معمولات زندگی بحال ہو گئے۔ رات گئے لاہور میں دھند گرنا شروع ہوئی تو معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے۔ راستے جب دھند میں گم ہوئے تو موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو جزوی طور پر کھولا گیا اور گاڑیوں کو کانوائے کی صورت میں سفر کرنےکی اجازت دی گئی۔ دھند چھٹی تو موٹروے کو بھی کھول دیا گیا۔ دھند کی سفید چادر نے فضا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تو فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا۔ اندرون اور بیرون ملک جانے والی تیرہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور اور اسلام آباد کےدرمیان کوئی جہاز اڑان نہ بھر سکا۔ انسٹرومینٹل لینڈنگ سسٹم کے باعث صرف تین پروازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر سکیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ اپرپنجاب میں ہونے والی بارشوں کےباعث دھند کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔