Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب: لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند کا راج

پنجاب: لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند کا راج
December 25, 2016

لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدستور دھند کا راج جاری ہے۔ فضا دھندلائی تو پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ شدید دھند کے باعث آمدورفت بھی متاثر ہوئی اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔

دھند کی وجہ سے حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ تریسٹھ زخمی ہو گئے۔ دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹروے بند کر دی گئی۔