Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ شروع

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ شروع
November 11, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اسموگ ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔ سموگ کے باعث شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے تو ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو روز اسموگ کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ لاہور، ملتان ،کبیر والا سمیت مختلف شہروں میں اسموگ نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ اسموگ کے باعث سانس لینے میں مشکلات اور الرجی کے باعث کئی افراد اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں اسموگ سے متاثرہ 229 افراد نشتر اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔