Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب میں مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب میں مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں چکن کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی۔ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت کو لگنے والے پر کاٹے نہیں جا سکے۔ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے پر پہنچ گیا۔ زندہ مرغی دو سو بیس اور صاف گوشت تین سوساٹھ روپے کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام چکن مہنگا ہونے پر پھٹ پڑے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت فارمر کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔