Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی دھند رہی، ٹریفک حادثات میں 26 افراد زخمی

لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی دھند رہی، ٹریفک حادثات میں 26 افراد زخمی
February 14, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی دھند کے باعث راستے گم رہے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے کے کئی سیکشنز بند رہے۔

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا، جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

شدید دھند کے سبب واہنڈو کے قریب دو مسافر بسیں ٹکرانے سے 18 مسافر زخمی ہوگئے۔ نارووال میں تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ چند روز سے جاری دھند کے اس سلسلے کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔