Tuesday, April 30, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر کی وقف مساجد میں رواں برس اعتکاف نہیں کیا جائے گا

لاہور سمیت پنجاب بھر کی وقف مساجد میں رواں برس اعتکاف نہیں کیا جائے گا
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کی وقف مساجد میں رواں برس اعتکاف نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ اوقا ف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کی وقف مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال  مساجد میں لوگ  اعتکاف کیلئے نہیں بیٹھ سکیں گے، پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔