Sunday, September 25, 2022

لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

اسلام آباد (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے۔
لاہور ، گوجرانوالہ، اسلام آباد، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔
دھند کے باعث اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔