Saturday, July 27, 2024

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا

لاہور سمیت مختلف شہروں میں  بارش سے موسم سہانا ہو گیا
July 29, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور، منڈی بہاؤالدین  اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت   مختلف شہروں میں  بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔ مون سون میں موسم کے نرالے انداز دکھائی دینے لگے۔ کہیں چمکتی دھوپ ہے، توکہیں کالے بادل برس رہے ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  کہیں بادل کھل کر برس رہے ہیں تو کچھ مقامات پر سورج کی کرنیں گرم موسم کی یاد دلا رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، مردان، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے۔