Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : سزائے موت کے ایک اور قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری

 لاہور : سزائے موت کے ایک اور قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری
September 29, 2015
  لاہور(92نیوز)سیشن جج لاہور نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے،محمد ادریس کو چھ اکتوبر کوپھانسی پر لٹکایاجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سزائے موت کے قیدی محمد ادریس کو چھ اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایاجائے گا۔ ادریس کے خلاف تھانہ اسلامپورہ میں دوہزار سات میں ایک شہری کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کیاگیاتھا،مجرم کی سزائے موت کے خلاف تمام اپیلیں خارج ہوچکی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور بہادرعلی خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمودکو ادریس کو پھانسی دینے کیلئے مجسٹریٹ مقررکیاہے۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔