Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: ساندہ میں چھے سالہ بھتیجی پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار، میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد ثابت

لاہور: ساندہ میں چھے سالہ بھتیجی پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار، میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد ثابت
August 23, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور پولیس نے ساندہ میں چھے سالہ بچی بشریٰ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چچا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ساندہ میں معصوم بچی پر اس کا چچا تشدد کرتا رہا۔ بچی کو جب اس بار تشد کا نشانہ بنایا گیا تو بچی سے رہا نہ گیا اور وہ ساتھ والے گھر چلی گئی جس پر ہمسایہ محمد علی چھے سالہ بشریٰ کو تھانہ ساندہ میں لے آیا اور بشریٰ کے چچا فیاض کے خلاف درخواست دے دی۔ پولیس نے بشریٰ کا میڈیکل کرایا اور تشدد ثابت ہونے پر فیاض کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو صبح چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا جبکہ فیاض کا کہنا ہے کہ بچی کو ڈیڑھ سال سے پال رہا تھا بس غصہ آگیا اور بچی کو زیادہ مارا۔