Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور سانحہ میں زخمی کمسن تہمینہ کو ماں مل گئی

لاہور سانحہ میں زخمی کمسن تہمینہ کو ماں مل گئی
March 30, 2016
لاہور(92نیوز)گلشن اقبال دھماکے میں کمسن زخمی تہمینہ کو ماں مل گئی شیخ زیداسپتال میں زیرعلاج نجمہ بیٹی مل جانے پرخوشی سے نہال  ہے،کہتی ہیں انہیں نئی زندگی مل گئی ۔ تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال دھماکے نے کئی گھراجاڑدئیے توکئی کے پیارے لاپتہ ہوگئے ان میں سانگھڑسے تعلق رکھنے والی نجمہ کی بیٹی بھی شامل تھی دونوں ماں بیٹی دھماکے میں زخمی ہوکربچھڑگئیں نجمہ کو شیخ زیدجبکہ تہمینہ کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا  تین روزبعدکمسن تہمینہ کو اس کی والدہ نجمہ سےملادیاگیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظردیکھنے کو ملے۔