Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
April 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزموں کے زین قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے بیس اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کا مکمل مؤقف سنے بغیر ہی ملزموں کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے بتایا کہ مصطفیٰ کانجو بیرون ملک فرار ہو گیا ہے جبکہ دیگر ملزموں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ لاہور ہائیکورٹ نے زین قتل کیس میں مصطفٰی کانجو سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے بیس اپریل کو پیش کیا جائے۔