Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: زینب قتل کیس میں بھٹہ چوک سے ایک شخص گرفتار

لاہور: زینب قتل کیس میں بھٹہ چوک سے ایک شخص گرفتار
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) زینب قتل کیس میں مطلوب شخص کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شخص فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کے مشابہہ ہے۔

لاہور کےعلاقے بھٹہ چوک سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی مشابہت زینب قتل کیس میں جاری ویڈیومیں نظر آنے والے شخص سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف تھانے پہنچے اور ملزم سے تفتیش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام عمر فاروق ہے اور اس نے بچیوں سے زیادتی کرنے کے جرم کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ ملزم کو قصور جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔