Saturday, July 27, 2024

لاہور : ریلوے سٹیشن سے 2بھتہ خور گرفتار

لاہور : ریلوے سٹیشن سے 2بھتہ خور گرفتار
April 20, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو ریلوے سٹیشن سے گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔پولیس نے ریلوے سٹیشن پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار بھتہ خور ویگنوں اور غریب رکشہ ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرتے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھتہ خور کافی عرصے سے بھتہ وصول کررہے تھے جبکہ بھتہ نہ دینے والوں کو دھمکیاں بھی دی جاتیں اور  تشدد بھی کیا جاتا ۔ گرفتار ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔