لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور (92 نیوز) لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر کورونا مسافروں کے لئے قرنطینہ کوچیں کھڑی کی گئی تھیں، کوچ نمبر 11289 میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قرنطینہ کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔