Saturday, July 27, 2024

لاہور: ریسٹورنٹ پر کام کرنیوالے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا

لاہور: ریسٹورنٹ پر کام کرنیوالے تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا
April 7, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں ریسٹورنٹ پر کام کرنیوالے تین افراد کے گلے کاٹ کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام پورہ کے علاقے میں واقع ریسٹورنٹ پر کام کرنیوالے پانچ ملازمین معمول کے مطابق کام کاج سے فارغ ہو کر ریسٹورنٹ میں سو گئے ریسٹورنٹ مالک صبح پہنچا تو اٹھارہ سالہ عمر پچیس سالہ نعیم جبکہ چھبیس سالہ شہریار کے گلے کٹے ہوئے تھےچوتھا ملازم مولوی شدید زخمی تھا جبکہ جاوید افغانی نامی ویٹر فرار تھا۔ موت کے گھاٹ اتارے جانیوالے تینوں افراد کے گلے کاٹنے کے ساتھ جسم پر بھی چھریوں کے بے شمار وار کئے گئے تھے پولیس کو اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچ گئی ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کو تہرے قتل کی اس واردات کا سارا شک جاوید افغانی پر ہےجو موقع واردات سے فرار ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔