Saturday, July 27, 2024

لاہور : رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

لاہور : رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
April 20, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگارنگ فیشن شو ہوا  جس میں موسم کی مناسبت سے نت نئے فیشن کےدیدہ زیب ملبوسات پہن کرماڈلز نے ریمپ پر جلوےبکھیرے ۔ تفصیلات کےمطابق ٹاپ ڈیزائنر کے زرق برق دلکش اوردیدہ زیب ملبوسات پہنے  خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو فیشن شوکو چار چاند لگ گئےحاضرین نے آنکھ تک نہ جھپکی اور خوب داد دی۔ رنگ برنگی لہنگے ساڑھیاں عروسی ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تو شو کی رونقیں عروج پرپہچ گئیں۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ فیشن شوکامقصد جہاں ڈیزائنرز کے تیار کردہ عمدہ ملبوسات کی نمائش ہے وہیں فیشن انڈسٹری سے جڑے نئے ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔