Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: رنگارنگ فیشن شو کا اہتمام، مشرقی اور مغربی ڈیزائن کے دلکش لباس زیب تن کیے ماڈلز کی ریمپ پر واک، ڈانس پرفارمنس

لاہور: رنگارنگ فیشن شو کا اہتمام، مشرقی اور مغربی ڈیزائن کے دلکش لباس زیب تن کیے ماڈلز کی ریمپ پر واک، ڈانس پرفارمنس
February 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں رنگارنگ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔ شو میں حسیناؤں کی کیٹ واک کے ساتھ ساتھ رقص وموسیقی نے ماحول گرمائے رکھا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں مشرقی اور مغربی ڈیزائن کے نت نئے ملبوسات پیش کیے گئے۔ دلکش لباس زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھرتی رہیں۔ ماڈلز دلکش جیولری اور خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر آئیں  تو شائقین نے خوب داد دی۔ اس رنگارنگ فیشن شو میں کوئی نامور ماڈل شریک نہیں تھی البتہ فیشن کی دنیا میں نوآموز ماڈلز نے اپنا رنگ جمانے کی کوششیں ضرور کیں۔ جگمگاتی روشنوں میں سجے فیشن شو میں فنکاروں کی جانب سے ڈانس پرفارمنس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔