Monday, September 26, 2022

لاہور : دیوار گرنے سے میٹروٹرین پر کام کرنیوالے5 مزدور جاں بحق

لاہور :  دیوار گرنے سے میٹروٹرین پر کام کرنیوالے5 مزدور جاں بحق
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے باعث جی ٹی روڈ پر قائداعظم انٹرچینج کے قریب اورنج لائن منصوبے کے مزدوروں پر دیوار گرنے سے5 مزدور جاں بحق ہوگئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق میٹروٹرین پر کام کرنے والے 5 مزدور بے چارے زندگی کی بازی ہارگئے ہیں ۔تیز بارش کے باعث مزدوروں پر دیوار گرگئی جس سے 5 مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مزدوروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔