Saturday, July 27, 2024

لاہور: دہشتگرد کی عمر 16سے 18سال تھی: رپورٹ

لاہور: دہشتگرد کی عمر 16سے 18سال تھی: رپورٹ
February 14, 2017

لاہور (92نیوز) لاہورمیں چیئرنگ کراس پر ہونے والے خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ دہشت گرد کی عمر سولہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھی۔ اس کے اعضا بھی فرانزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

خودکش دہشت گرد نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق حملہ آور کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور چیئرنگ کراس پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔