Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: دھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی

لاہور: دھماکے کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی
July 25, 2017

لاہور(92نیوز)سپہ سالار سانحہ لاہور کے متاثرین کا غم بانٹنے پہنچ گئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل اسپتال  میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور گلدستے بھی پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  میں خود کش حملے کے بعد شہر کی فضا میں اداسی اور سوگواریت طاری  ہےآرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ  لاہور پہنچےاورجنرل  اسپتال کا دورہ کیا  زخمیوں کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے۔

جنرل اسپتال میں اہم سیاسی سماجی  شخصیات کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ دوسری جانب فرانزک ٹیم کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعدجائے حادثہ پر صفائی کردی گئی ہے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے 26 میں سے 23 افراد کا  پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے ، جب کہ  پچاس سے زائد زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بھی بم دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد بھی جمع کرائی گئی ہے قرارداد  قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں  صوبائی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔