لاہور دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گیا
لاہور ( 92 نیوز) لاہور دھماکے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا، دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ دھماکے میں شہید ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کردی گئی۔
داتا دربار لاہور دھماکے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار چل بساجس کے بعد شہدا کی تعداد 11ہوگئی، دھماکے میں شہید ایک ہی خاندان کے تین افرادکی نماز جنازہ ملتان میں آبائی گاؤں بستی جھنڈے والا میں ادا کی گئی۔
داتا دربار دھماکے کے دوسری دن شہر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار جبکہ ہر دل غمگین ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والا اہلکار صدام میو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔