Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور دھماکے میں 2 بھائی مرتضیٰ علی اور علی رضا بھی زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور دھماکے میں 2 بھائی مرتضیٰ علی اور علی رضا بھی زندگی کی بازی ہار گئے
July 25, 2017

لاہور(92نیوز)لاہوردھماکے میں دو پولیس اہلکار مرتضی اور علی رضابھی زندگی کی بازی ہار گئےدونوں نے ایک ہی روز پولیس فورس جوائن کی ،ایک ہی روز شہادت بھی پالی، عزیزواقارب کا کہنا ہے انھیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادی پورہ کے رہائشی  دو بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا نے  دو سال قبل  ایک ہی دن پولیس فورس کو جوائن کیا اور ایک ساتھ ہی ٹریننگ حاصل کی ۔ کوٹ لکھپت دھماکہ میں دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دونوں بھائی بھی شہید ہو ئے ان کے بہنوئی کا کہنا تھا کہ انھیں اپنے بھائیوں کی شہادت پر دکھ زور ہے لیکن امید ہے کہ ہماری قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔  

شہید اہلکاروں کے تایا زاد بھائی عرفان علی کا کہنا تھا کہ ان کی کمی تو پوری نہیں ہو سکتی لیکن دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیانی حاصل نہیں کرسکتے۔

 دونوں بھائیوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی  پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گی جبکہ پانچ بھائیوں میں سے تین بھائی پنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔ شہید ہونے والےغلام مرتضی نے سوگواراں میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔