Saturday, September 14, 2024

لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث، تمام دہشت گرد گرفتار کرلیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث، تمام دہشت گرد گرفتار کرلیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
June 28, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا، لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے، تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سوموار کے روز دوران پریس کانفرنس وزیراعلیٰ بزدار بولے کہ، دہشت گردوں تک پہنچنا ٹیسٹ کیس تھا، 16 گھنٹے کے اندر دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کیا، ہائی پروفائل کیسز ٹریس کئے اور انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ملزموں تک پہنچے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، سانحہ جوہر ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔ گاڑیاں جوہر ٹاون کیسے پہنچیں؟، وزیراعلیٰ کو اس حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردوں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو سراہا اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دیدی۔